قبرکی پکار: Qabar Ki Pukaar

قبرکی پکار:


    حضرتِ سیِّدُناکعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں:''قبر روزانہ پانچ مرتبہ یہ نداء کرتی ہے ،اے آدمی !تو میری پیٹھ پر چلتا ہے جبکہ میرا پیٹ تیرا ٹھکا نہ ہے۔اے آدمی!تو میری پیٹھ پر ہنستا ہے جلد ہی میرے اندر آکر روئے گا۔اے آدمی !تو مجھ پر حرام کھاتا ہے عنقریب میرے پیٹ میں تجھے کیڑے کھائیں گے۔اے آدمی!تومیری پیٹھ پر خوشیاں مناتا ہے عنقریب مجھ میں غمگین ہو گا۔''
    کسی زاہد سے پوچھا گیا:''آپ کیسے ہیں؟''اس نے جواب دیا:ــ''اس شخص کاحال کیسا ہو گا جو بغیر زادِ راہ کے سفر کرتاہے،کل جب ملک الموت آئیں گے تو اس کے پاس کوئی حجت نہ ہو گی اور جو وحشت ناک قبر میں بلامونس رہے گااس کا حال کیسا ہو گا؟''

Post a Comment

0 Comments