جَہَنَّم کے عذابات

نصیحت نمبر27 :          جَہَنَّم کے عذابات

اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم!تم کیسے نافرمانی کرتے ہو حالانکہ سورج کی تپش سے گھبرا جاتے ہو، جب کہ جہنم کے سات طبقات ہیں  جن میں  ایسی آگ ہے جس کا بعض بعض کو کھارہاہے(یعنی بہت تیزآگ ہے)، اس کے ہرطبقے میں  آگ کی

70ہزارگھاٹیاں  ہیں ، ہر گھاٹی میں 70ہزارگھرہیں ، ہرگھرمیں 70 ہزار کمرے ہیں ، ہرکمرے میں 70ہزارکنویں ہیں ، ہرکنویں  میں آگ کے70 ہزار تابوت ہیں ، ہرتابوت میں  آگ کے70ہزاربچھوہیں ، ہر تابوت پرزقوم()کے 70ہزاردرخت ہیں ، ہر درخت کے نیچے جہنم کے70ہزارسربراہ  ہیں ، ہرسربراہ کے ساتھ70ہزار فرشتے، اور (ہر تابوت میں ) 70ہزار اژدھے ہیں ، ہر اژدھے کی لمبائی آگ کے 70ہزارہاتھ ہیں  ، ہر اژدھے کے پیٹ میں  سیاہ زہرکاسمندر ہے، اور (تابوت میں  موجود)ہر بچھو کی ہزار دُمیں ہیں ، ہر دم کی لمبائی 70ہزارہاتھ ہے، ہر دم میں  سرخ زہر کے 70 ہزاررطل ہیں  (رطل مخصوص وزن یا پیمانے کوکہتے ہیں )، مجھے اپنی ذات کی قسم!
 وَ الطُّوْرِۙ(۱)وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ(۲)فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ(۳)وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ(۴)وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ(۵)وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ(۶) (پ۲۷، الطور : ۱تا۶)
ترجمۂ کنزالایمان : طور کی قسم اور اس نوشتہ کی جو کھلے دفتر میں  لکھا ہے اور بیتِ معموراور بلند چھت اور سلگائے ہوئے سمندر کی ۔ 
اے ابن آدم!میں  نے اس دوزخ کو کافر، چغلخور، والدین کے نافرمان، ریاکار، مال کی زکوٰۃادانہ کرنے والے، زانی، سودخور، شرابی، یتیم پرظلم کرنے والے، دھوکے باز، نوحہ کرنے والے اور پڑوسیوں  کو اذیت پہنچانے والوں  کے لئے پیدا کیا ہے ۔ 

(قرآنِ پاک میں  ارشادہوتاہے : )
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(۷۰) (پ۱۹، الفرقان : ۷۰)
ترجمۂ کنزالایمان : مگرجوتوبہ کرے اور ایمان لائے اوراچھاکام کرے توایسوں کی برائیوں   کو اللہ بھلائیوں  سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔ 
تواے میرے بندو!اپنی جانوں پررحم کروکیونکہ بدن کمزور، سفرلمبا، بوجھ بھاری، پل باریک، پرکھنے والاباخبراورفیصلہ فرمانے والارب العالمین عَزَّوَجَلَّہے ۔ 
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

Post a Comment

0 Comments