جنّت کے انعامات


نصیحت نمبر28 :   جنّت کے انعامات

اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے لوگو!تم ختم ہونے والی دُنیا اورمنقطع ہونے والی زندگی میں  کیسے دلچسپی رکھتے ہو؟بے شک اطاعت گزاروں  کے لئے جنتیں ہیں  جن کے آٹھ دروازوں سے وہ داخل ہوں  گے، ہرجنت میں  70ہزار باغ ہیں  ، ہرباغ میں  یا قوت کے70 ہزارمحل ہیں ، ہر محل میں  زمردکی 70ہزار حویلیاں ہیں ، ہرحویلی میں  سرخ سونے کے70ہزارگھرہیں ، ہرگھرمیں انتہائی سفید چاندی کے 70ہزارکمرے ہیں ، ہرکمرے میں  مٹیالے رنگ کے 70ہزاردستر خوان ہیں ، ہردسترخوان پر جواہرات کی 70ہزار رِکابیاں ہیں ، ہر رکابی میں  70قسم کے کھانے ہیں ، ہر کمرے کے اردگرد سرخ سونے کے 70ہزار تخت ہیں ، ہر تخت پر ریشم، استبرق(ایک خاص قسم کا نفیس کپڑا )اور دیباج (قیمتی

ریشمی کپڑا جس کاتاناباناریشم کا ہوتا ہے)کی 70ہزار چادریں ہیں ، ہر تخت کے ارد گرد آبِ حیات، دودھ، شہداور (پاکیزہ) شراب کی 70ہزار نہریں  ہیں ، ہر نہرکے بیچ میں  70 ہزار اَقسام کے پھل ہیں ، ہرگھرمیں گہرے سرخ رنگ کے 70ہزارخیمے ہیں ، ہربچھونے پر بڑی آنکھوں والی حوروں میں سے ایک حورہوگی جس کے سامنے 70ہزارایسی خادمائیں  ہوں  گی گویاکہ وہ انڈے ہیں  ، ہرمحل کے ابتدائی حصے میں  70 ہزارقبے ہیں ، ہر قبے میں  رحمن عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے 70 ہزارایسے تحفے ہیں  کہ جنہیں  نہ توکسی آنکھ نے دیکھا ، نہ کسی کان نے سُنااورنہ ہی کسی انسان کے دل میں  اس کا خیال گزرا ۔ 
(اللہ جَلَّ جَلَالُہٗ قرآنِ مجیدمیں  ارشادفرماتاہے : )
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ(۲۰)وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ(۲۱)وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ(۲۲)كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ(۲۳)جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۲۴) (پ۲۷، الواقعۃ : ۲۰تا۲۶)
ترجمۂ کنزالایمان : اورمیوے جوپسند کریں  اور پرندوں  کا گوشت جو چاہیں اور بڑی آنکھ والیاں  حوریں  جیسے چُھپے رکھے ہوئے موتی صلہ ان کے اعمال کا ۔ 
انہیں اس میں  نہ توموت آئے گی، نہ بوڑھے ہوں  گے، نہ غمگین، نہ روزہ رکھیں  گے، نہ نمازاداکریں  گے، نہ بیمارہوں  گے اورنہ ہی بول وبرازکریں  گے (یعنی پیشاب وپاخانہ نہ کریں  گے بلکہ غذاخوشبودارپسینہ بن کرجسم سے نکل جائے گی) ۔ 
(چنانچہ، قرآنِ پاک ارشادہوتاہے : )
وَّ مَا هُمْ مِّنْهَا بِمُخْرَجِیْنَ(۴۸) (پ۱۴، الحجر : ۴۸)
ترجمۂ کنزالایمان : نہ وہ اس میں سے نکالے جائیں ۔ 


لہٰذاجواسے طلب کرناچاہے اورجسے میرااعزازواکرام، جوارِرحمت اورمیری نعمت یادہوتواسے چاہئے کہ وہ سچائی، دُنیاکی اہانت اورکم پرقناعت کرتے ہوئے میرا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرے ۔ ‘‘
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

________________________________
1 - .. زقوم : ایک تلخ اوربدبوداردرخت جس کاپھل اہلِ دوزخ کی غذاہے ۔ 



Post a Comment

0 Comments