دُ شمنِ اَولیا سے اعلان جنگ - توبہ میں ٹال مٹول ندامت لاتی ہے

نصیحت نمبر36 :      دُ شمنِ اَولیا سے اعلان جنگ

اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم!میں  اللہ ہوں ، میرے سوا کوئی معبود نہیں ، لہٰذامیری عبادت کرو، میرا شکر اداکرواورناشکری نہ کرو ۔ 
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

https://www.jashneeidemiladunnabi.wafasite.com/

نصیحت نمبر37 :  توبہ میں  ٹال مٹول ندامت لاتی ہے

اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم!اپنے دل پرغورکرتارہ کہ جواپنے لئے پسندکرتاہے وہی دوسرے کے لئے پسندکر ۔ 
اے ابن آدم!تیرا جسم کمزور، زبان ہلکی اوردِل بے رحم ہے ۔ 
اے ابن آدم!تیری انتہا موت ہے لہٰذااس کے آنے سے پہلے پہلے اس کے لئے تیاری کرلے ۔ 
اے ابن آدم!میں نے تیرے اعضاء میں  سے ہر عضوکے ساتھ اس کے حصہ (یعنی آنکھ کے لئے دیکھنااورکان کے لئے سنناوغیرہ)کوبھی پیدا کردیا ۔ 
اے ابن آدم!اگرمیں تجھے گونگاپیداکرتاتوتُوقوت گویائی کی حسرت کرتا، اور اگر بہرا پیدا کرتا توتُوسماعت کی حسرت کرتا ۔  لہٰذاخودپرمیری نعمت کی قدرو قیمت پہچان اور میراشکراداکر، ناشکری نہ کرکیونکہ(تجھے) میری طرف ہی لوٹنا ہے ۔ 
اے ابن آدم!میں نے تیری قسمت میں  جوکچھ لکھ دیاہے اس کی طلب میں  خود کو (ضرورت سے زیادہ)نہ تھکا ۔ کیونکہ جوکچھ تیرے نصیب میں  لکھاجاچکاہے وہ تجھے مل کر رہے گا یہاں  تک کہ تو اسے پورا پور احاصل کرلے گا ۔ 
اے ابن آدم!میرے نام کی جھوٹی قسمیں  نہ کھاناکیونکہ جس نے میرے نام کی جھوٹی قسم کھائی میں  اسے جہنم میں  داخل کروں  گا ۔ 
اے ابن آدم!جب تومیراہی عطاکردہ رزق کھاتاہے توپھرمیری اطاعت و فرمانبرداری بھی کر ۔ 
اے ابن آدم!مجھ سے اگلے دن کے رزق کا مطالبہ نہ کرکیونکہ میں  تجھ سے اگلے دن کے عمل کا مطالبہ نہیں  کرتا ۔ 
اے ابن آدم!اگرمیں  اپنے بندوں  میں  سے   کسی کے لئے مالِ دُنیاکاحصول روا رکھتاتو اپنے انبیاء کے لئے رکھتاتا کہ وہ میرے بندوں کو میری اطاعت اورمیرا حکم قائم کرنے کی طرف بلاتے ۔ 
اے ابن آدم!موت کے آنے سے پہلے اپنے لئے نیک عمل( کا ذخیرہ)کر لے اورخطاتجھے ہر گز دھوکے میں  نہ ڈالے رکھے کیونکہ اس کے فوراً بعدسفر ہے ۔  زندگی اور



لمبی اُمیدیں  تجھے توبہ سے غافل نہ کردیں کیونکہ توبہ میں ٹال مٹول کرنے پرتُواس وقت نادم ہوگا جب ندامت تجھے کچھ فائدہ نہ دے گی ۔ 
اے ابن آدم!اگرمیرے دیئے ہوئے مال میں  سے تُونے میرا حق ادانہ کیا اور فقرا کوان کاحق نہ دیاتوتجھ پرکسی بے رحم کو مسلط کردیا جائے گاجواسے تجھ سے چھین لے گااورمیں  تجھے اس پرکچھ بھی ثواب عطانہیں  کروں  گا ۔ 
اے ابن آدم!اگرتجھے میری رحمت چاہئے توخودپرمیری اطاعت لازم کر لے اور اگر میرے عذاب کا خوف ہے تو میری نافرمانی سے بازآجا ۔ 
اے ابن آدم!میں  تیرے تھوڑے سے عمل پر بھی راضی ہوں  جب کہ تُو میرے کثیر رزق پر بھی راضی نہیں   ۔ 
اے ابن آدم!جب تومال حاصل کرلے توحساب وکتاب کویاد رکھنا ۔ 
٭…اورجب کھانا کھانے کے لئے بیٹھے توبھوکے کو یاد رکھنا ۔ 
٭…جب تیرا نفس تجھے کمزورشخص پر قدرت(غلبہ)پانے کی دعوت دے تو خود پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قدرت کو یادکرلیناکہ اگر وہ چاہے تو اسے ضرور(تجھ پر) مسلط کردے گا ۔ 
٭…جب تجھ پر کوئی بلا وآزمائش نازل ہو تو ’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم‘‘ سے مددطلب کرنا ۔ 
٭…جب بیمار ہوجائے تو صدقہ و خیرات سے اپنا علاج کرنا ۔ 
٭…اور جب تجھے کوئی مصیبت پہنچے تو’’ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْن ‘‘پڑھ لینا ۔ ‘‘



Post a Comment

0 Comments