قیامت کے دن جانور مٹی کر دیئے جائیں گے
سُوال: قیامت کے دِن جانوروں کا کیا ہو گا؟(1)
جواب: ہمىں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہىے کہ اس نے ہمىں اَشرفُ المخلوقات بناىا اور ہمارے ساتھ جانوروں کی طرح ذَبح کرنے جیسے مُعاملات نہىں ہىں لىکن پھر بھى ىہ جانور خوش نصىب ہىں کیونکہ ان کی ىہ تکلىف تھوڑى دىر کے لىے ہے ۔ قیامت کے دِن ىہ مٹى کر دىئے جائیں گے ، ان کے لىے جہنم کاعذاب نہىں ہے ۔ (2) بندوں کے لىے نزع کى سختىاں ہىں، نزع کی سختیاں ڈنڈے مارنے سے کىا تلوارىں چلانے سے بھى زىادہ سخت ہىں ۔ رُوح قبض ہوتے وقت موت کا اىک جھٹکا تلوار کے ہزار وار سے بھى سخت ہے ۔ (3)جانور کو واقعى تکلىف ہوتی ہے لىکن مَرنے والے اِنسان کو اس سے ہزاروں لاکھوں گنا زیادہ تکلىف ہوتى ہے البتہ اس کی تکلیف دوسروں کو سمجھ نہىں آتى ۔ ہم اللہ پاک سے عافىت کا سُوال کرتے ہیں ۔ نزع کے وقت محبوب کا جَلوہ اگر نگاہوں مىں ہوا تو ىہ تکلىفىں ہونے کے باوجود محسوس نہىں ہوں گى، جىسے ڈاکٹر جب بے ہوش کر کے آپرىشن کرتے ہىں تو بے ہوشى کى وجہ سے کاٹ پىٹ کى تکلىف محسوس نہىں ہوتی ۔ اِسی طرح عاشقِ رَسُول جب جَلوۂ محبوب دىکھے گا تو وہ جَلوؤں مىں ایسا گم ہو جائے گا کہ اسے کوئى ہوش نہىں رہے گا اور ىُوں بغىر تکلىف کے اس کى رُوح نکل جائے گى ۔ جس کے ساتھ اىسا ہوجائے وَاللہ اس کى قسمت پر رَشک ہے اوروہ بڑا خوش نصىب ہے ۔ اللہ پاک ہمىں بھى ىہ سعادت بخشے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
سکرات مىں گر روئے محمد پہ نظر ہو
ہر موت کا جھٹکا بھى مجھے پھر تو مزا دے (وسائلِ بخشش)
________________________________
1 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
2 - مستدرک، کتاب الاھوال، جعل الله القصاص بین الدواب، ۵ / ۷۹۴، حدیث: ۸۷۵۶ ماخوذاً دار المعرفة بیروت
3 - حلية الاولیاء، ذکر طبقة من تابعی اھل الشام، مکحول الشامی، ۵ / ۲۱۳، حدیث:۶۸۶۸ ماخوذاً دار الکتب العلمية بیروت-اللہ والوں کی باتیں(مترجم)، ۵ / ۲۴۰مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
0 Comments