روزانہ انڈا کھانا صحت کے لیے کیسا ہے ؟

روزانہ انڈا کھانا صحت کے لیے کیسا ہے ؟

سُوال: روزانہ صبح ناشتے میں انڈے کھانا صحت کے لیے کىسا ہے ؟
جواب: وہ دىسى مُرغى جو چُھوٹى پھرتى  ہے اس کے انڈے اچھے ہوتے ہیں لہٰذا اس کے دىسى انڈے کھائے جائىں ۔ انڈا  وىسے بڑا مفىد ہے اور اِس مىں کافی  غِذائى اَجزا ہىں ۔  سفىدى کے الگ  خواص ہىں،   زردى کے الگ فوائد ہىں ۔ بندوں کی اپنى اپنى کىفىات ہوتى ہىں،  اگر  موافق ہوتو زردى اور سفىدى دونوں کھائى جا سکتى ہیں ۔  دونوں اکٹھے موافق نہ ہوں تو جنہیں  سفىدى موافق آتی ہو وہ سفىدى کھائىں اور جنہیں فقط زردى موافق آتی ہو وہ زردى کھائیں ۔  عمر کے ساتھ ساتھ ہاضمے کی کارکردگی میں فرق پڑتا ہے لہٰذا  جسے ایک انڈا ہضم ہو جاتا ہو وہ ایک کھالے اور جسے دو تىن بھى ہضم ہو جاتے ہوں وہ بھلے دو تىن کھالے ۔  ہر ایک کی جسمانی کىفىات الگ الگ ہوتی ہیں ،   بعض اىسے بھى ہوں گے جنہیں انڈا کھاتے ہى خارش شروع ہو جاتی ہوگى یا انڈا پىٹ مىں قبضہ جما لىتا ہو گا اور ہضم نہ ہونے کے سبب پرىشان کرتا ہو گاتو  اپنى اپنى کىفىت کے مُطابق انڈا اِستعمال کرنا چاہىے ۔ اگر کسی کو پورا انڈا ہضم نہىں ہوتا تو وہ آدھا کھالے ،  آدھا بھى نہىں چلتا تو چوتھائى کھالے ۔  بہرحال کچھ نہ کچھ انڈا کھانا چاہىے کہ ىہ بھى اللہپاک  کى نعمت ہے اور اس کے بھى اپنے فوائد ہىں ۔  

دودھ میں کچا انڈا ڈال کر پینا

سُوال: بعض لوگ  دودھ مىں کچا انڈا ڈال کر پىتے ہىں ،  کیا ىہ صحت کے لىے مفید ہے ؟
جواب:  دودھ اور انڈا دونوں چیزیں مُفىد  ہیں لہٰذا جس کو دودھ اور انڈا ہضم ہو جاتا ہو تو وہ دونوں کو مِلاکر اِستعمال کر سکتا ہے ،  بلکہ ممکن ہے کہ جسے اکیلا انڈا کھانے سے Side Effect(منفى اثرات) ہوتے ہىں تو دودھ کے ساتھ ملا کر کھانے سے اس مىں کمى آجائے ۔ دود ھ اور انڈا  دونوں ایک ساتھ موافق ہیں یا نہیں؟اس کی معلومات کی دو صورتىں ہىں: اىک ىہ کہ اپنا تجربہ ہو  کہ انڈا اور دُودھ دونوں کو ملاکر اِستعمال کرنا اسے  فائدہ دیتا ہے ىا نقصان ۔  دوسرى صورت ىہ ہے کہ  اپنے طبىب سے مشورہ کر لیا جائے ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ہمیشہ اىک رکھنا چاہىے  ۔ کئى ڈاکٹروں کے پاس پھرنے والا کامىاب نہىں ہوتا کیونکہ بعض دوائىں Side Effect(منفى اثرات) بھى کرتی ہىں ۔  اىک ڈاکٹر مخصوص کر لیں گے تو اس کو مریض کی کىفىت پتا ہو گی کہ کون
 سى دَوا اسے  چلتى ہے اور کون سى دَوا سے اسے الرجى ہو جاتى ہے ؟کس دَوا  سے اس کے پىٹ مىں گڑ بڑ ہو جاتى ہے  اورکس دَوا سے اس کى نىند اُڑ جاتى ہے ؟ وغیرہ وغیرہ ۔  بہرحال اپنے  طبىب سے مشور ہ کر لىا جائے کہ مجھے انڈا کھانا مفید ہے ىا نہىں ؟ 

Post a Comment

0 Comments