مَحبّت کیا ہے؟ Mohabbat Kya Hai

مَحبّت کیا ہے؟


    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جان لیجئے! بے شک محبت فکر وں سے کٹ جانے اور رازوں سے چھپ جانے کانام ہے۔ یہ خواص کے لئے نور اور عوام کے لئے نار (یعنی آگ)ہے ۔جس دل میں محبت داخل ہو جاتی ہے اُسے بے چین ومضطرب اور پریشان کر دیتی ہے۔ حُب (یعنی محبت ) دو حروف کامجموعہ ہے،حاء اور باء، حاء ''حتف'' سے ہے یعنی کاٹنا اور باء ''بلا ء'' سے ہے یعنی آزمائش۔ یہ حقیقۃً ایک بیماری ہے جس سے دوا اورشفا نکلتی ہے۔ اس کی ابتداء ''فنا ''اورانتہاء ''بقا''ہے۔ اس میں بظاہر مشقت و کُلفت ہے مگرباطنی طور پرسرور و لذت۔ یہ ناواقفوں کے لئے بدبختی و بیماری ہے جبکہ عارفوں کے لئے شفاء وتندرستی۔ 
    اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

 (1) قُلْ ہُوَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ہُدًی وَّ شِفَآءٌ ؕ وَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ فِیۡۤ اٰذَانِہِمْ وَقْرٌ وَّ ہُوَ عَلَیۡہِمْ عَمًی ؕ  
(پ24، حٰمۤ السجدۃ:44)

ترجمۂ کنزالایمان:تم فرماؤ وہ ایمان والوں کے لئے ہدایت اور شفا ہے اور وہ جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں ٹینٹ(روئی) ہے اور وہ ان پر اندھاپن ہے۔

Post a Comment

0 Comments