ایک ‏خوبصورت ‏واقعہ

شرمندہ کرنے والو، توجہ کرو....!!!

"ایک مرتبہ خالد بن ولید،
عبدالرحمن بن عوف،
ابوذر غفاری اور 
بلال رضوان اللہ علیہم اجمعین 
آپس میں گفتگو کررہے تھے کہ کسی بات کے جواب میں 
ابوذر نے کہا کہ یہ کام ایسے کرنا چاھئے۔۔۔۔
جواب میں 
حضرت بلال نے کہا۔۔
نہیں ایسے کرنا غلط ہے۔۔۔!

حضرت ابوذر نے کہا۔۔۔
"یاابن السوداء"
او کالے انسان کے بیٹے تم 
میری بات کو غلط کہتے ہو۔۔؟

حضرت بلال غصے کی حالت میں اٹھے اور 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو ابو ذر کی شکایت کی۔۔
آپ یہ سن کر 
سخت برھم ہوئے۔۔
ادھر حضرت ابوذر بھی آپ کے دربار میں حاضر ہوگئے۔۔
حضور نے بلکل توجہ نہ فرمائی..
حضرت غفاری کے دل پر قیامت ٹوٹ پڑی عرض گذار ہوئے
"ما اعرضک عنی الا شیئ بلغک یارسول اللہ"
یارسول اللہ یقینا میری کسی وجہ سے آپ کا دل دکھا ہے
آپ نے انہیں دیکھ کر فرمایا؛
" انت الذی تُعَیِّرُ بلالا بامہ،إِنَّكَ امْرُؤٌ فِيكَ جَاهِلِيَّةٌ "
ابوذر تم نے بلال کو ان کی 
ماں کی وجہ سے عار دلائی،
تمہارے اندر جاہلیت کی سی خصلت ہے۔۔۔۔
حضرت ابو ذر یہ سن کر رونے لگ گئے۔۔۔
کہنے لگے یارسول اللہ 
اللہ سے میری اس خطا پر مغفرت طلب کردیجئے۔۔۔

پھر مسجد سے روتے ہوئے نکل گئے۔۔
راستے میں انہوں نے 
حضرت بلال کو جاتے ہوئے دیکھا تو ان کے راستے میں اپنا چہرہ زمین پر رکھ دیا۔۔۔
کہنے لگے بلال!
اللہ کی قسم میں اپنا چہرہ 
مٹی سے اس وقت تک نہیں اٹھاؤں گا 
جب تک آپ اپنا پاؤں رکھ کر اس پر سے نہ گزرجائیں۔۔
تم معزز ہو اور میں گھٹیا ہوں!!

حضرت بلال رضی اللہ عنہ یہ دیکھ کر رونے لگ گئے،
کہنے لگے ؛
اللہ کی قسم میں اس چہرے پر کیسے پاؤں رکھنے کا سوچ سکتا ہوں جو صرف 
اللہ کے لیے سجدہ ریز ہوتا ہے۔۔۔
پھر دونوں کھڑے ہوئے ایک دوسرے کو گلے ملے اور 
راضی ہوگئے۔۔۔۔۔

آج ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو دوسروں کے ساتھ بیسیوں دفعہ برا سلوک کرچکے ہیں۔۔۔
لیکن مجال ہے کہ کبھی ان سے معذرت کی ہو۔۔۔
کتنے لوگ ہیں جو جان بوجھ کر دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں،
ان کے دل زخمی کرتے ہیں،
بچوں کے مذاقیہ نام رکھ کر
انہیں رلاتے ہیں ۔۔ 
لیکن پھر بھی نادم یا شرمندہ ہو کر ان سے معافی نہیں مانگتے۔۔۔
غلطی انسان ہی کرتے ہیں۔۔۔۔
مگر غلطی پر انسان کبھی اتراتے نہیں۔۔۔
غلطی پر معافی مانگنے سے 
عزت کم نہیں،
بلکہ ہزار گنا مزید عزت بڑھ جاتی۔۔۔۔
آئیے آج سے عہد کریں کہ
کسی کا دل نہیں دکھائیں گے۔۔۔
اگر کبھی کسی کو 
ہماری وجہ سے کوئی تکلیف پہنچی تو بلاجھجھک 
اس سے معافی مانگ لو۔۔۔

Post a Comment

0 Comments