عظیم الشان بشارتیں

 نصیحت نمبر31 :    عظیم الشان بشارتیں 

اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے : ’’اے ابن آدم!تیرے دل میں  میری محبت، تیرے دُنیاکی طرف میلان کے مطابق ہوگی( یعنی دِل میں جس قدر دُنیاکی محبت زیادہ ہو گی اسی قدر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی محبت کم ہوگی)کیونکہ میں  کبھی کسی دِل میں  اپنی اور دُنیا کی محبت کو جمع نہیں  کروں  گا  ۔ 
اے ابن آدم!تقویٰ اختیار کرمیر ی معرفت حاصل ہوجائے گی ۔ 
٭…فاقہ کشی کی عادت ڈال میرادیدار نصیب ہوگا ۔ 
٭…میری عبادت پرکمربستہ ہوجامیراوصال(یعنی قرب)نصیب ہو جائے گا ۔ 
٭…اپنے عمل کو ریاسے پاک کرتجھے اپنی محبت کالباس پہناؤں  گا ۔ 
٭… میرے ذکر میں  منہمک ہوجا اپنے ملائکہ کے سامنے تیرا ذکر کروں  گا  ۔ 
اے ابن آدم!تیرے دِل میں  غیراللہ، تیری امیدگاہ غیراللہ ہے، توکب تک کہتا رہے گاکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سب سے بلندوبرترہے  ۔ حالانکہ تجھے خوف تو غیراللہ کا ہے؟ اگر توحق کوپہچان لیتا توغیراللہ تجھے تشویش میں مبتلانہ کرتا ۔  تُو صرف اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ہی ڈرتااور اس کے ذِکر سے اپنی زبان کونہ روکتا ۔ کیونکہ محض ظاہری طورپر گناہوں  پراصرار سے رُک جاناجھوٹوں  کی توبہ ہے ۔ 
اے ابن آدم!اگرتوجہنم سے ایسے ڈرتاجیسے محتاجی سے ڈرتاہے تومیں  تجھے وہاں  سے مال عطافرماتاجہاں  تیراگمان بھی نہیں ۔ 
اے ابن آدم!اگرتوجنت کی رغبت ایسے رکھتاجیسے دُنیاکی رغبت تھی تومیں  تجھے دونوں جہاں  میں  سعادت مند بنادیتا ۔ 
٭…اگرتم میرا ذکرایسے کرتے جیسے ایک دوسرے کا کرتے ہو تو فرشتے صبح و شام تم پرسلامتی بھیجتے ۔ 
٭…اگر تم میرے بندوں  سے ایسی محبت کرتے جیسی دُنیا سے کرتے ہوتومیں

تمہیں  مرسلین(عَلَیْہِمُ السَّلَام) کا ساانعام و اکرام عطا فرماتا ۔ 
لہٰذا اپنے دلوں  کودُنیاکی محبت سے مت بھروکیونکہ یہ عنقریب زوال پذیرہو جائے گی ۔ 
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

Post a Comment

0 Comments